d2703a815ea425c8d97b5106a98423e0 XL

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہے گا یا نکلے گا ؟ فیصلہ کل

ویب ڈیسک: ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کی گھڑی آن پہنچی،ایف اے ٹی ایف پاکستان کے حوالے سے کل فیصلہ کرے گا.

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی رپورٹ پر فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان پیش رفت رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو جمع کراچکا ہے،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کے حوالے سے کافی پیش رفت کی ہے،پاکستان نے 27 میں سے 21 شرائط پر مکمل عمل درآمد کرلیا ہے.

مزید پڑھیں:  پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ

پاکستان نے 6 سفارشات پر جزوی عمل درآمد مکمل کیا ہے،اس سال پاکستان نے 7 مزید شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا،
اس سے قبل پاکستان نے 14 شرائط پر مکمل عمل درآمد کیا تھا،پاکستان,ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کررہا ہے،پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کئے،پاکستان نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات کئے ہیں،واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا یہ ورچوئل اجلاس ہے، حکام وزارت خزانہ

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات