Screen Shot 2020 10 22 at 10.15.16 PM

پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی مبینہ کرپشن اور انتظامی بحران کی لپیٹ میں

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی مبینہ کرپشن اور انتظامی بحران کی لپیٹ میں، گورنر انسپیکشن رپورٹ میں یونیورسٹی بد انتظامی کا ذمہ دار جامعہ کا سربراہ قرار ،جبری رخصت پر بھیجنے کا فیصلہ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر نوشاد پر ادارے میں بے ضابطگیوں اور اقرباپروری اور بدانتظامی کا الزام، گورنر انسپکشن ٹیم نے انکوائری مکمل کرکےرپورٹ گورنرکے پی کو پیش کردی، رپورٹ میں جامعہ کے دیگر ملازمین کے خلاف کاروائی کی سفارش بھی موجود ہے، انسپیکشن ٹیم نے متعلقہ افراد سے لوٹی گئی رقم لیکر یونیورسٹی اکاونٹ میں جمع کرنے کی سفارش کی ہے، انسپیکشن ٹیم نے یونیورسٹی کی جائیداد کے معاملات میں بے قاعدگیوں کی نشانی بھی کی،گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، 4 لاکھ 38 ہزار 547 خاندان رمضان پیکج سے مستفید