109471278 twitter

پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک :پی ٹی اے کا ٹویٹر سے پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ، ٹویٹر انتظامیہ مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کریں، پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹویٹر کا پلیٹ فارم غلط معلومات کے پھیلاؤ کے لیے پروپیگنڈا ہتھیار کے طور پر استعمال نہ ہو، ٹویٹرشہروں اور اداروں کو نشانہ بنانے کی مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کرے، بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، ٹویٹر اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کرے، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے بھی ٹویٹر پر بے بنیاد پروپیگنڈاے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے سے رابطہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ