Supreme court SC1121111111111111111 1

کرپشن مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں- سپریم کورٹ

ویب ڈیسک : کرپشن مقدمات روزانہ سنے جائیں، سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرتے ہوئے جلد مقدمات کے فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی،، چیئرمین نیب کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم لاکھڑا پاور پلانٹ بے ضابطگی کیس میں جاری کیا، سپریم کورٹ نے کرپشن مقدمات روزانہ کی بنیاد پر سننے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شواہد ریکارڈ کرنے کے عمل کو تیز کرکے جلد مکمل کیا جائے، احتساب عدالتوں کو جلد از جلد مقدمات کے فیصلے کرنے اور مقدمات میں التواء نہ دینے کی ہدایت بھی دی گئی ہے، سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہ پراسیکیوٹر جنرل نیب استغاثہ کے گواہان کی حاضری یقینی بنائیں، عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت کراچی کو لاکھڑا پاور پلانٹ کیس کا ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار سے عملدرآمد رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ایران کا دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ