okasha 2

گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ثنا جاوید اور عمیر جسوال نے اپنے اپنے انسٹا گرام پر شادی کی تصویر شیئر کی ہے ۔جس میں دونوں شادی کے ملبوسات زیب تن کیے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھاہے۔شائستہ لودھی اور ارمینہ خان سمیت شوبز انڈسٹری سے وابستہ بہت سے فنکاروں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیااور ثنا جاوید اور عمیر جسوال کو خوشی کے موقع پر شادی کی مبارک باددی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل