download 172

گورنرسندھ آج وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے، گورنرسندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کریں گے، سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی، 18 اکتوبر کو مزار قائد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگوا دیے، جس کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے پہنچ گئے، 19 اکتوبر کی صبح پولیس نے کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا، جس پر وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری میں وفاق کا ہاتھ ہے، اس کا سندھ حکومت یا پولیس سے کوئی تعلق نہیں ہے، 20 اکتوبر کو آئی جی سندھ، تین ڈی آئی جیز اور 25 ایڈیشنل آئی جیز سمیت پولیس کے 60 کے قریب افسران نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر چھٹیوں کی درخواست دیدی تاہم بعدازاں چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی مشتاق مہر سے ملاقات کے بعد پولیس نے چھٹیوں کی درخواست مشروط طور پر واپس لے لی۔

مزید پڑھیں:  جمرود، تین سالہ بچی پانی کی تالاب میں گر کر جاں بحق