17 سال کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آگیا ۔ فواد چوہدری

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‏سترہ سال کے بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے باہر آیا ہے، سترہ سال میں پہلی بار ہماری ایکسپورٹس، اور ترسییلات ہماری درآمدات سے زیادہ رہے ہیں، حکومت نے اخراجات میں بھی بہت کمی کی ہے، ظاہر ہے خرچے کم ہوں اور آمدن زیادہ تو ہی ہم معاشی خود انحصاری کی طرف بڑہ سکتے ہیں۔