این سی او سی اجلاس وفاقی وزیراسدعمر کی زیرصدارت جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد)این سی او سی اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت جار ی ۔ کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،اسپتال میں داخلے میں اضافہ اور اموات کی تعداد میں اضافے کے بارے میں بریفنگ ۔صحت کے عہدیداروں نے اعداد و شمار پر مبنی حقائق پیش کیے۔ گزشتہ پانچ روز سے مثبت کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے،گزشتہ چار روز میں کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ریکارڈ۔ کیسز کے ساتھ شرع اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ مظفرآباد ، حیدرآباد ، کراچی اور گلگت میں مثبت کیسز کا تناسب بھی زیادہ ہے۔ پنجاب میں اسپتالوں میں داخلوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔یکم ستمبر کو پنجاب میں اموات کا تناسب 1.6 تھا اور آج یہ 6 فیصدہے۔ این سی او سی کے مطابقپنجاب میں مثبت کرونا کیسز کا تناسب 0.92سے 1.33 تک اضافہ ہوا۔