باجوڑ میں وزیراعلی کے جلسہ کے دوران شہری کا احتجاج

ویب ڈیسک (باجوڑ):باجوڑ میں وزیراعلی کے جلسہ کے دوران شہری کا احتجاج، وزیراعلی محمود خان کو تقریر روکنا پڑی،شہری کا کہنا تھا کہ میرے بچے کی موت ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے ہوئی، یہاں کے ڈاکٹرکاروبار کے لئے بیٹھے ہیں، اس سے پہلے بھی ڈاکٹروں کی غفلت کی وجہ سے لوگوں کی اموات ہوئی ہیں،میں وزیر اعلی سے درخواست کرتاہوں کہ ان ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کریں، وزیراعلی محمود خان کا ڈی سی باجوڑ کو معاملے کی انکوائری کی ہدایت، وزیراعلی کی یقین دہانی کرائی گئی کہ جو بھی اس میں ملوث ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی ۔