خیبرپختونخوا میں ٹائیفایڈ بخار عام ٹیسٹ پر پابندی

ویب ڈیسک(پشاور) خیبرپختونخوا میں ٹائیفایڈ بخار کے لئے عام ٹیسٹ پر پابندی عائدکر دی گئے ہے۔ ٹائیفایڈ کی تشخیص کے لئے کلچرل ٹیسٹ کیا جائے گا۔ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخوا نے تمام کلینکس کو ہنگامی بنیادوں پر عام ٹیسٹ نہ کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔

ایچ سی سی نے تمام کلینکس کو مراسلہ ارسال کردیاہے ۔ریسرچ سے واضح ہوا ہے کہ ٹائیفایڈ کا ٹیسٹ ریسورسز کا ضیائع ہے۔