عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40لاکھ ڈالر منظوری

ویب ڈیسک (اسلام آباد)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ 40لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی ۔اعلامیہ کے مطابق پروگرام سے ریفنڈز،ادائیگیوں اور ٹیکس حکام کے خلاف اپیل نظام بہتر ہوگا، پروگرام کے تحت وفاق اورپنجاب میں پبلک فنانس مینجمنٹ نظام کو مضبوط کیا جائے گا۔