نوازشریف 15 جنوری تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے-شبلی فراز

ویب ڈیسک: اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے اور وہ 15 جنوری2021 تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا نوازشریف 15 جنوری تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے۔ ن لیگ میں کھینچاتانی ہو رہی ہے اور بہت جلد تقسیم ہوجائے گی۔

ووٹ کو عزت دو کانعرہ لگانے والے نوٹ کوعزت دیتے تھے۔ ہم نوازشریف سے وہ پیسہ واپس کروائیں گے جو انہوں نے غریبوں کا لوٹا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنماؤں اور ان کے سابق وزرا سب نیب زدہ ہیں۔ نوازشریف کو واپس لانے کی بات ہوئی تو انہوں نے اداروں کی طرف توپوں کا رخ موڑ دیا۔