وزیراعظم عمران خان سے افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر رحمن رحمانی کی ملاقات

ویب ڈیسک(اسلام آباد):وزیراعظم عمران خان سے افغان پارلیمنٹ کے اسپیکر رحمن رحمانی کی ملاقات، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ملاقات میں شریک, دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، 6 رکنی افغان وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی دعوت پر پاکستان پہنچا ہے، دن تک پاکستان میں قیام کرے گا ٹریڈ کانفرنس میں بھی شریک ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی آج شام افغان وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔