وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان آج دیر بالا کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک ( پشاور )وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان آج دیر بالا کا دورہ کریں گے ۔وزیر اعلی پاتراک میں شمولیتی جلسے سے خطاب کریں گے ۔وزیر اعلی کے ہمراہ وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر صوبائی وزرا بھی ہوں گے ۔شمولیتی جلسے میں پیپلز پارٹی کے ملک گل ابراھیم اور جماعت اسلامی کے گل فراز خان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرے گی ۔