چارسدہ کے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک (چارسدہ):چارسدہ کے مختلف سکولوں کے اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق، گورنمنٹ مڈل سکول کوٹ اور پرائمری سکول طورہ پانڑہ کے دو دو اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق پر سکول پانچ دن کیلئے بند کر دیےگیے،ڈی ایچ او چارسدہ کے مطابق گرلز کمیونٹی مڈل سکول زیارت کلے یونین کونسل آبازئی کے فیمل ٹیچر اور گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ کے ٹیچر میں کرونا وائرس کی تصدیق پر مذکورہ کلاس 5 دن کیلئے چھٹی دے دی گئی، مذکورہ سکولوں کی دیگر اساتذہ سے ٹیسٹ نمونے حاصل کرلیے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چارسدہ کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے مذکورہ سکولوں کو کل سے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔