گلوکارراحت فتح علی خان کاایک اور دعائیہ کلام انٹر نیٹ پر وائرل

ویب ڈیسک :عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوں تو پہلے بھی متعدد دعائیہ کلام، حمد اور نعت جاری کر چکے ہیں۔ جب کہ وہ قوالیاں بھی پیش کر چکے ہیں۔اب انہوں نے اداکار عدنان صدیقی کا لکھا اور کمپوز کیا گیا دعائیہ کلام جاری کیا ہے جو کہ بہت مقبول ہوا ہے ۔پانچ منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کے علاوہ اداکارہ سجل علی اور دیگر شوبز شخصیات بھی دکھائی دیں۔دعائیہ کلام ‘وتعز من تشا ‘ کو جہاں عدنان صدیقی نے لکھا اور کمپوز کیا ہے، وہیں وہ اس کی ویڈیو میں دکھائی بھی دیے ہیں۔دعائیہ کلام میں سب سے زیادہ جس پہلو کوعکس بند کیا گیا ہے، اس میں ضرورت مندوں کی مدد کرنا شامل ہے۔راحت فتح علی خان نے اپنے اور کلاموں کی طرح اس کلام کو پڑھ کر بھی لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔