ہمارا فوکس اس بات پر ہے پاکستان دی گئی ڈیڈ لائن پر کیسے پورا اترے گا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر

ویب ڈیسک (اسلام آباد):وفاقی وزیر اور فیٹف ٹاسک فورس کے سربراہ حماد اظہر کا ٹویٹ، فیٹف ایکشن پلان پر عملدرآمد، فیٹف نے پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کر لیا ہے، اب پاکستان کو بلیک لسٹ ہونے کی طرف نہیں دھکیلا جا سکتا ہے، 27 میں سے 21 نکات پر عملدرآمد پاکستان کی متاثر کن کارکردگی ہے، ہمارا فوکس اس بات پر ہے پاکستان دی گئی ڈیڈ لائن پر کیسے پورا اترے گا، پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ اگلے سال کے وسط میں لیا جائیگا، کرونا کے باوجود شاندار کارکردگی پر وفاقی و صوبائی ٹیمیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔