.jpg

ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

ویب ڈیسک (اسلام آباد) :ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی 0.23 فیصد کم ہوگئی، آٹا اور چینی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگئی، حالیہ ہفتے 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 14 روپے سستا ہوا ہے، پیاز 3 روپے 47 پیسے فی کلو سستا ہوا، مرغی برائلر 3 روپے فی کلو سستی ہوئی، چینی کی قیمت میں 39 پیسے فی کلو کی کمی،چینی کی اوسط قیمت کم ہوکر 99 روپے 32 پیسے فی کلو ہوگئی، دال مونگ ڈھائی روپے فی کلو سستی ہوئی، دال چنا،دال مونگ، لہسن اور چاول بھی سستے ہوئے ہیں، حالیہ ہفتے 14 اشیاء مہنگی ہوئیں، ٹماٹر 2 روپے فی کلو مزید مہنگا ہوگیا، آلو، تازہ دودھ ، دہی,انڈے اور ایل پی جی مہنگی ہوئی، 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ممند خیل قوم کو باران ڈیم اراضی کا 20 کروڑ روپے معاوضہ ادا