1184117 kpkassembly 1526965598

خیبرپختونخوااسمبلی میں پی ڈی ایم کےخلاف قراداد کثرت رائے سے منظور

ویب ڈیسک(پشاور): قراداد تحریک انصاف کی خاتون رکن رابعیہ بصری نے پیش کی۔ متن کے مطابق مسلم لیگ کے سربراہ نواز شریف نے16 اکتوبر کو گجرانوالہ کے جلسے میں اداروں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ پی ڈی ایم کے قیادت نے کراچی میں ایک مرتبہ پھر اداوں کونشانہ بنایا۔ صوبائی اسمبلی نوازشریف سمیت پی ڈی ایم کے تمام سربراہان کی اداروں کے خلاف تقاریر کی مذمت کرتی ہے۔ پی ڈی ایم کی قیادت کوملک کےاداروں کےخلاف تقاریر سے روکا جائے۔ اداروں کے خلاف تقاریر کرنے سے بھارت سمیت ملک دشمن عناصرکوشہ مل جاتی ہے۔
قراداد پیش کرتے وقت اپوزیشن خواتین کاشدید احتجاج، اپوزیشن اراکین نے قرادادکی مخالفت کردی۔

مزید پڑھیں:  مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق