news 1584518956 6255

خیبر پختونخواہ حکومتی کاروائیوں کی تفصیلات جاری ۔3 ہزار 903 کاروباری مراکز سیل

ویب ڈیسک(پشاور )۔خیبر پختونخواہ میں جولائی سے لیکر رواں ماہ تک گراں فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات جاری۔جولائی سے لیکر رواں ماہ تک مجموعی طور پر چھ کروڑ سترہ لاکھ اٹھاسی ہزار نو سو ایک جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق 130782کاروباری مراکز کو چیک کیا گیا ہے ۔مجموعی طور پر 3 ہزار 903 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے ۔کاروباری مراکز کو بہتر بنانے کے لیے مجموعی طور پر 23327 نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ۔ جولائی میں 24458 کاروباری مراکز کو چیک کرکے 1461190 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔1034 کاروباری مراکز سیل جبکہ 2415 کاروباری مراکز کو بہتری کے نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ۔ اگست میں 25305 کاروباری مراکز کو چیک کرکے 13882200 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ،جبکہ700 کاروباری مراکز سیل جبکہ 3837 کاروباری مراکز کو بہتری کے نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ۔ ستمبر میں 31087کاروباری مراکز کو چیک کرکے 15449500جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔930 کاروباری مراکز سیل جبکہ 5054 کاروباری مراکز کو بہتری کے نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ۔اکتوبر میں 49942کاروباری مراکز کو چیک کرکے 17845301جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ 1239 کاروباری مراکز سیل جبکہ 12021 کاروباری مراکز کو بہتری کے نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری