cricket 4

زمبابوے کے خلاف قومی اسکواڈ کا پریکٹس میچ آج ہوگا

ویب ڈیسک :زمبابوے کے خلاف اعلان کردہ قومی اسکواڈ کا پریکٹس میچ دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔ پریکٹس میچ پاکستان گرین اور پاکستان وائیٹ کے درمیان کھیلا جارہا ہے .پچاس اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ میں پاکستان گرین پہلے بیٹنگ کرے گی .پاکستان گرین کی قیادت بابر اعظم اور پاکستان وائیٹ کی کپتانی شاداب خان کررہے ہیں.پاکستان گرین میں امام الحق، عابد علی، حارث سہیل، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل فہیم اشرف، ظفر گوہر، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور محمد حسنین شامل ہیںپاکستان وائیٹ میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، حیدر علی، محمد حفیظ، خوشدل شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں ۔عماد وسیم، وہاب ریاض، حارث رف اور موسی خان بھی پاکستان وائیٹ میں شامل ۔علیم ڈار اور راشد ریاض پریکٹس میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔