2 316

قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب ا حمد خان شیرپاؤ کی عمرزئی چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو

ویب ڈیسک (چارسدہ):قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئر مین آفتاب ا حمد خان شیرپاؤ کی عمرزئی چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو, پی ڈی آیم کے تحریک کو حکومت کے خلاف ریفرنڈم قرار دیا ہے، پی ڈی ایم تحریک میں اجتماعی استغفوں سمیت تمام آپشن استعمال کریں گے اور اس تحریک کے مثبت نتائج برآمد ہو کر موجودہ حکومت سے جلد ہی نجات مل جائے گی، حکومت کراچی گجرانوالہ کے تاریخی جلسوں سے بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر غیر جمہوری غیر آئنینی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، ملک کو افراتفری سے بچانے کیلئے حکومت کا خاتمہ اور صاف وشفاف انتحابات ناگزیر ہے، حکومت کی ناقص پالیسیو ں کے باعث چینی گندم کا بحران پیدا ہواہے، مہنگائی نے غریب عوا م کی زندگی اجیرین بنادی ہے اور دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں، افعانستان میں تشدد کی کمی سے ہی امن کی طرف پیشرفت کیا جاسکتا ہے، جلال آبا د میں بھگدڑ کے دوران قیمتیں جانوں پر افسوس اور دکھ کا اظہار، پاک افعان ویزہ سمیت امد ورفت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے، خارجہ پالیسی کا تعین ملک کی مفادات کے مطابق کیا جائے، پیٹف میں بعض دوست ممالک کا پاکستان کا ساتھ نہ دینا خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، احتساب کے خلاف نہیں تاہم انتقامی احتساب کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق