sugar1

مالی سال کی پہلی سہ ماہی ملکی درآمدات میں اضافہ۔ چینی کی درآمد میں 2 ہزار 31 فیصد اضافہ

ویب ڈیسک(اسلام آباد )مالی سال کی پہلی سہ ماہی ، ملکی درآمدات میں اضافہ جولائی تا ستمبر چینی کی درآمد میں 2 ہزار 31 فیصد اضافہ ہوا ۔ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 29 ہزار 977 ٹن چینی درآمد کی گئی تھی،جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں چینی کی درآمد ایک ہزار 292 ٹن تھی ، جولائی تا ستمبر 4 لاکھ 31 ہزار 594 ٹن گندم درآمد کی گئی ۔دستاویزکے مطابق گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں گندم کی درآمد زیرو تھی۔
جولائی تا ستمبر موبائل فون کی امپورٹ 83.17 فیصد بڑھ گئیں ۔ پہلی سہہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد 49 کروڑ 29 لاکھ ڈالر رہیں ۔جولائی تا ستمبر دالوں کی درآمد میں 14 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جولائی تا ستمبر خشک میوہ جات کی درآمد میں 230 فیصد تک اضافہ ہو اہے۔ جولائی تا ستمبر چائے کی درآمدات 38.87 فیصد بڑھ گئیں اوراسی عرصے میں پام آئل کی امپورٹ میں 59.76 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جولائی تا ستمبر ملک کریم و ملک فوڈ کی درآمد 35.64 فیصد بڑھ گئیں ۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی