54454465

ملک بھر میں کورونا کے وار جاری736-نئے کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک (اسلام آباد )نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے13مریض جاںبحق ہو گئے ، این سی او سی رپورٹ کے مطابق24 گھنٹوں میں ملک میں736 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو گئی،ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9855 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 9ہزار 646مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 26ہزار 216 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 917 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب 1 لاکھ 2 ہزار 253کے پی 38886کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں

مزید پڑھیں:  پاک افغان وزراء کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد میں 18578کورونا کیس سامنے آ چکے ہیںگلگت بلتستان 4127، بلوچستان میں 15767 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 3688 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6715اموات ہو چکی ہیںسندھ میں کورونا کے 2591 پنجاب 2329 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1267، اسلام آباد میں 205 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں

مزید پڑھیں:  نیو پشاور ویلی منصوبے پر جلد عملدرآمد کیلئے حکمت عمل ترتیب دی جائے،وزیراعلیٰ

آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے85 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 27050کورونا ٹیسٹ کئے گئے ،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناکے 845مریض زیرعلاج ہیںملک بھر میں کورونا کے 89 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیںملک بھر میں تاحال 42 لاکھ 4 ہزار 320 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔