2096865 imrankhansindhmnas 1603456154 349 640x480 2

وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اورممبران صوبائی اسمبلی کی ملاقات

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف کے سندھ سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اورممبران صوبائی اسمبلی کی ملاقات۔ وفد میں ممبر قومی اسمبلی آفتاب صدیقی، ایم این اے عطاء اللہ اور ممبران صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی ، حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور اشرف قریشی شامل۔ وفاقی وزارء اسد عمر ، سید علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسمعیل بھی موجود۔ سندھ سے متعلقہ امور اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال۔ کے فور اور کے سی آر منصوبے پر پیش رفت پر بھی غور۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردوں کو اپنے اہداف کمزور کرنے نہیں دینگے،صدر مملکت

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل اور عقیل کریم ڈھیڈی سے ملاقات کی۔ عقیل کریم ڈھیڈی نے صنعتوں کے فروغ کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار اور صنعتی عمل کے فروغ کے حوالے سے حکومتی کوششوں اور پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ملک میں کورونا کی صورتحال اور صوبہ سندھ خصوصاً کراچی میں بارش سے ہونے والے نقصانات کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کی سہولت کاری اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی سرپرستی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید

وزیرِ اعظم نے کہا کہ ملک میں صنعتی عمل کی بحالی خصوصاً چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اس سے نہ صرف معاشی عمل میں تیزی آئے گی بلکہ نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے مواقع اور دولت کی پیداوار کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔