arrest 2

پشاور پولیس کی کارروائی36- سے زائد مقدمات میں ملوث دو خطرناک ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک( پشاور) پشاورکے نواحی علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران 36 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب دو خطرناک ملزمان کوگرفتار کر لیا گیا ۔ملزمان اغوائیگی، تخریب کاری اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ سے ہے۔ گرفتار ملزمان آپس میں بھائی ہیں ۔ ملزمان نے کچھ عرصہ قبل دو افراد کو اغوا کیا تھا۔ مغویان کو عدالت پیشی کے لیے جانے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ ملزمان کی مغویان کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دشمنی بھی چلی آ رہی ہے ۔ دونوں گروپوں کا عرصہ دراز سے دشمنی چلی آرہی ہے ۔
ملزمان 36 سنگین مقدمات میں مطلوب تھے ۔ فریقین کے مابین اراضی تنازعہ پر شروع ہونے والی دشمنی کے دوران متعدد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے ۔ دونوں ملزمان حضرت حسین اور شریف حسین نے مخالف فریق کے گھروں پر راکٹ لانچروں سے بھی حملہ کیا تھا ۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ کارروائی تھانہ شاہ پور پولیس نے کی ہے۔ا یس پی رورل سجاد حسین دونوں گروپوں کی وجہ سے علاقہ مکین شدید خوف و ہراس میں مبتلا تھے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ