maxresdefault 49

پی ڈی ایم پشاور جلسہ، اے این پی بھرپور قوت کا مظاہرہ کرے گی، ایمل ولی خان

ویب ڈیسک(پشاور): پشاور جلسہ کی میزبانی کی پیشکش کرچکے ہیں، قائدین نے چاہا تو اے این پی میزبان ہوگی۔ پی ڈی ایم پشاور جلسہ کے حوالے سے ضلعی و ذیلی تنظیمیں تیاری پکڑیں، عوامی سمندر پشاور کا رخ کرے گا۔ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے اے این پی پختون قوم کو درپیش مسائل کا مقدمہ پورے ملک کے سامنے رکھیگی۔

پاکستان کا وزیراعظم بے اختیار ہے،اس بار اُس کے نام کے ساتھ لگا سلیکٹڈ وزیراعظم کا ٹیگ بھی ختم ہوجائیگا۔ آپریشنز کے باوجود دہشتگرد دوبارہ منظم ہورہے ہیں،اس عمل کو فوری طور پر روکا جائے۔ تمام پرائیویٹ ملیشا نیٹ ورکس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ لاپتہ افراد کو جلد ازجلد عدالتوں میں پیش کیا جائے، لینڈمائنز اور بارودی سرنگوں کی عدم صفائی پر اظہار تشویش
25ویں آئینی ترمیم کو حقیقی معنوں میں نافذ کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، طلبہ میں نئی کے ساتھ پرانی کتابوں کی تقسیم کا فیصلہ

مالی، سیاسی اور انتظامی معاملات فوری طور پر سول انتظامیہ کے حوالے کئے جائیں۔ 2017ء کی مردم شماری دھوکہ دہی پر مبنی تھی، خیبرپختونخوامیں دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔ 10ویں این ایف سی ایوارڈ کا فوری اجراء کیا جائے، تاخیر غیرآئینی اقدام ہے۔

یکساں نصاب تعلیم مسترد، تعلیم اب صوبائی معاملہ ہے اور صوبائی معاملات میں مداخلت غیرآئینی اقدام ہے۔ یونیورسٹیوں کے اندر سیکورٹائزیشن وجنسی ہراسگی کے مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں۔ تعلیمی اداروں میں ضم اضلاع اور بلوچستان کیلئے رکھا گیا کوٹہ ختم کرنا سراسر زیادتی ہے ،فوری بحال کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رواں سال سٹریٹ کرائمز میں ریکارڈ اضافہ، 98 افراد قتل ہوئے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی راستوں کو مستقل طور پر کھول دیا جائے۔ سی پیک میں پشتونوں اور بلوچوں کے حصے کا تعین نہیں کیا گیا، جے سی سی میں تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے۔ صوبائی کابینہ،صوبائی ورکنگ کمیٹی اور صوبائی کونسل کے مسلسل تین روزہ اجلاس کے بعد ایمل ولی خان کا گفتگو۔