اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا چینی چور وزیراعظم نہ ہوتا- مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (لاہور): ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل، ‎عمران صاحب اگر قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آٹا چینی چور وزیراعظم نہ ہوتا، عمران صاحب قانون کا اطلاق مشرف ، علیمہ باجی ، جہانگیر ترین ، عمران خان سے شروع کیوں نہیں ہوتا، عمران صاحب قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو آپ کی پوری کی پوری کرپٹ اور آٹا چینی چور کابینہ جیل میں ہوتی شہباز شریف نہیں، عمران صاحب قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف پہ پاپندی لگ چکی ہوتی، عمران صاحب قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو بی آر ٹی میں سٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپے ہوتے۔ عمران صاحب قانون کا اطلاق برابر ہوتا تو مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں آپ کو سزا ہو چکی ہوتی، عمران صاحب قاسم اور سلیمان کا لندن کا ایڈریس قوم کو بتائیں اور بتائیں آپ نے اپنے دماغ کا علاج کہاں سے کروانا ہے۔