ثناء جاوید اور عمیر جسوال کے نکاح کی نئی تصاویر مقبول

ویب ڈیسک: چند روز قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے نوبیاہتے جوڑے ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے خوبصورت تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکارعمیر جسوال نے اچانک نکاح کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا تھا، دونوں کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایک تصویر شیئر کی گئی تھی، جس کے کیپشن میں انہوں نے الحمداللہ لکھا تھا، بعدازاں ان کے مداحوں کو نکاح کی مزید تصاویرکا بے صبری سے انتظار تھا اور اب ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے نکاح کی نئی تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔