طلبہ تصادم، اسلامیہ کالج یونیورسٹی کو ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک (پشاور): طلبہ تصادم، اسلامیہ کالج یونیورسٹی بند کرنے کی سفارش، رجسٹرار اسلامیہ کالج کا صوبائی حکومت کو مراسلہ، یونیورسٹی میں 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، مراسلہ کے مطابق تصادم کے باعث جامعہ میں بدامنی پائی جاتی ہے،

کیمپس کمانڈنٹ نے ایک ہفتہ کیلئے یونیورسٹی بند کرنے کی سفارش کی ہے، یونیورسٹی کو 24 اکتوبرسے 31 اکتوبر تک بند کرنے کی سفارش کی، مراسلہ میں محکمہ اعلی تعلیم سے یونیورسٹی بند کرنے کے حوالے سے مشاورت طلب کرلی۔