لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے۔ مریم نواز

ویب ڈیسک(لاہور)کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھتی جارہی ہے اور حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی واقعہ روز روشن کی طرح عیاں ہے، سارے معاملات کی براہ راست رپورٹنگ ہوئی ہے۔ اس پر انکوائری کی ضرورت نہیں سب کو پتا ہے۔واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کا ہے۔ جعلی ہی سہی لیکن عمران خان وزیر اعظم ہاوس میں تو بیٹھے ہیں، کچھ اپنی عزت کا احساس کریں۔ آپ نے آئی جی سندھ کو اغوا کرکے بہت بدنامی کما لی ہے، آپ اپنی غلطیاں چھپانا چاہیں گے تو ایسا نہیں ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ لوگوں کوحق اور سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے ، پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے۔ وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چھوٹے انسان کو اپنا قد بڑا کرنے کیلئے بڑے لوگو ں کانام لینا پڑتا ہے۔ عمران خان کو این آراو کی ضرورت ہے ہمیں نہیں۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ میں قانون کے مطابق کام ہوتے ہیں،برطانیہ میں ایسی بڑھکیں نہیں چلتیں، وہ ایک بار متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کو بھی لندن لینے گئے تھے