پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے خبر من گھڑت، بے بنیاد اور پلانٹڈ ہے.پاکستان مسلم لیگ (ن)

ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی سے متعلق بے بنیاد خبر کی تردید، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے خبر من گھڑت، بے بنیاد اور پلانٹڈ ہے، میڈیا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حکومتی پروپیگنڈے کا حصہ ہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جو گفتگو ہوئی، وہ قرارداد کی صورت میں میڈیا کو جاری کر دی گئی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں موجود ارکان نے شرکت کی،
پیر 26 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا، پوری پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کے نظریے کے ساتھ ہے جو ایک قومی نصب العین بن چکا ہے، پارٹی میں اختلافات کی خبریں حاسدین کی حسرتیں ہیں یہ حسرت ہی رہے گی، میڈیا سے درخواست ہے کہ پارٹی کے مرکزی ترجمان سے تصدیق کر لی جائے.