پی آئی اے اور ریان ائیر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پی آئی اے اور ریان ائیر کے مابین کارگو چارٹر معاہدہ طے پاگیا، ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تاچین ارمچی کیلئے حاصل کیا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا، کوویڈ 19 کی وجہ سے دیگر ائیرلائنز کی طرح پی آئی اے طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا، جس پر پی ائی اے نے اپنا ایک بوئنگ 777 مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کرکے پیش کردیا ہے، پی ائی اے کا جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جاسکے گا، پی ائی اے بین القوامی ائیرلائنز کی طرح سٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہورہی ہے، ان اتحادوں کا مقصد مشترکہ طور پر ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا اور وسائل بانٹنا ہے، پیشرفت کے اس اقدام سے پاکستان کی برآمدات کے فروغ میں بہت مدد ملے گی۔