پی ایس ایل کے میچز لاہور سے کراچی منتقل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سموگ کی وجہ سے لاہور میں ہونیوالے میچز راولپنڈی اور کراچی منتقل کردیئے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز میں شامل ہیں، ٹی ٹونٹی میچز اب راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ پی ایس ایل 2020 کے بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور میں شیڈول میچز کو راولپنڈی اور کراچی منتقل کیا ہے، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی میچزسات ، آٹھ اور دس نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پی ایس ایل کے مقابلے 14 ، 15 اور 17نومبر کو کراچی میں ہونگے۔