maryam website 1

آج نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت مل رہی ہے. مریم نواز کی تقریب سے خطاب

ویب ڈیسک (کوئٹہ): مریم نواز کی تقریب سے خطاب، جعفر مندوخیل کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ عوام نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں، آج عوام خوف میں مبتلا کرنے والوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہی ہے، آج نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کو تقویت مل رہی ہے، پی ڈی یم میں شامل جماعتوں نے خوف کی زنجیریں توڑ دی ہیں،محمد نواز شریف کی گجرانوالہ کی تقریر سے لوگ خوف میں مبتلا ہیں،عوام نے بھی نواز شریف کے بیانیے کی حمایت کی ہے، نواز شریف کی ریاست کے اوپر ریاست کی بات کو موجودہ حکومت نے سچ کر دکھایا، کراچی جلسے کے بعد جس طرح ہوٹل میں میرے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا،وزیراعظم عمران خان کو خود معلوم نہیں کہ کراچی واقع میں کون ملوث ہیں،آئی جی پولیس کو اغواء کرنا وردی کی تذلیل کی گئی، اگر یہ حکومت عوام کی خدمت کرتے تو شاید کچھ دن اور حکومت کر لیتے،حکومت نے اداروں کی طاقت کو ہی اپنی پوری طاقت سمجھ لیا ہے.

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی