3701 syringe vials24387820 m

ادویہ ساز کمپنیوں کے تیار کردہ انجکشنز ملاوٹ شدہ و غیر معیاری ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک(اسلام آباد) مختلف ادویہ ساز کمپنوں کے تیار کردہ انجکشنز ملاوٹ شدہ و غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہواہے ۔ڈریپ نے ان پراڈکٹس بارے میڈیکل پراڈکٹ الرٹ جاری کردیاہے۔اور متعلقہ کمپنیوں کو مذکورہ پراڈکٹس کے سٹاک و بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے واپس اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔غیر معیاری و ملاوٹ شدہ قرار دیئے گئے انجکشنز میں واٹر فار انجکشن، Xylop 1%Inj، Oxiphin1%Inj ،شامل ہے۔سنٹرل ڈرگ لیبارٹری کراچی نے ان پراڈکٹس کو ملاوٹ شدہ و غیر معیاری قراردیدیاہے۔ ان پراڈکٹس میں گلاس کے زرات پائے گئے۔ یہ پراڈکٹس کینل فارماسیوٹیکل اسلام آباد، عامر و عدنان فارماسیوٹیکل لاہور و پالپکس فارماسیوٹیکل کراچی نے تیار کئے ہیں۔ڈریپ نے الرٹ جاری کیا کہ ادویہ ساز کمپنیاں تمام سیلز آفیسرز، سپلائرز، ڈسٹری بیوٹرز کو الرٹ جاری کرے ۔تا کہ تمام فارمیسز، ہسپتال، سیل پوائنٹس اور یوزرز سے یہ پراڈکٹس واپس لیا جائے۔مذکورہ پراڈکٹس کو واپس اٹھاکر 7 روز کے اندر عملدرآمدی رپورٹ جمع کرائے۔

مزید پڑھیں:  پی پی 32 گجرات، چودھری پرویز الٰہی کو موسیٰ الٰہی کے ہاتھوں شکست