FATF 1

بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔ ایف اے ٹی ایف کاپاکستان کیخلاف بھارتی الزامات مسترد

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ایف اے ٹی ایف فیٹف نے پاکستان کے خلاف بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کر دیاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی میں ملوث کرنے کی کوششیں کرتا رہاہے۔ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایاہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتا رہا ۔پاکستان نے سفارتی محاذ پر اپنے دفاع میں بھرپور کامیابی حاصل کی ہے۔پاکستان نے عالمی سطح پر بھارتی پروپیگنڈہ کو ناکام بنایا، بھارت کی کوشش رہی کہ پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈلوایا جائے ۔ فیٹف نے پاکستان کے خلاف بھارت کے بے سروپا پروپیگنڈہ کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔فیٹف کے 39 رکن ممالک میں سے اکثریت نے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ہے ۔بھارت یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی میں مالی معاونت کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔ بھارت یہ بھی کہتا رہا ہے کہ پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں کر رہاہے ۔پاکستان نے فیٹف کے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل درآمد کیا، فیٹف ایکشن پلان کے باقی چھ نکات پر بھی جزوی عملدرآمد کیا ہے ۔ ان چھ نکات میں کالعدم تنظیموں کے خلاف مزید قانون سازی شامل ہے۔پاکستان کو مشکوک ٹرانزکشن کی مانیٹرنگ سخت کرنے کا بھی کہا گیا ہے ۔پاکستان فیٹف کے اگلے ریویو تک چھ نکات پر مکمل عمل درآمد کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی شہریوں کی سیکورٹی پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم