Peshawar BRT

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں آج سے بی آر ٹی سروس دوبارہ بحال

ویب ڈیسک(پشاور) صوبائی دارالحکومت پشاور میں بی آر ٹی سروس فعال کر دی گئی۔ ترجمان ٹرانس کے مطابق پشاور سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے۔ بی آر ٹی سروس صبح 6 سے رات 10بجے تک چلے گی۔ محمد عمیر خان کا کہنا ہے کہ ادارے کی ان تھک محنت کے باعث سروس کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیاہے۔عوام کے وسیع تر مفاد اور فرمائش پر مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کردیا گیاہے۔
ایکسپریس روٹ چمکنی سے شروع ہوتے ہوئے،سردار گڑھی، لاہور اڈا،ہشتنگری، ملک سعد، خیبر بازار، ڈبگری گارڈن، صدر بازار، پشاور یونیورسٹی، مال آف حیات آباد اور کارخانوں تک جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ عوام کی فرمائش پر خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا جسکی بس ہر اسٹیشن کی پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی ۔ 25 اکتوبر سے حیات آباد کے 3 ائریکٹ روٹس کو بھی بحال کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف