293183 2407823 updates 1

وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد۔ کیس کی سماعت 16 نومبر کو ہوگی

ویب ڈیسک(سلام آباد) ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی نا اہلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت 16 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔ سمیع اللہ ابراہیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے خلاف درخواست دائرکی تھی۔
فواد چوہدری پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، درخواست گزار کا موقف یہ ہے کہ فواد چوہدری نے جہلم کی زمین گوشواروں میں ظاہر نہیںکی ہے تا ہم اب وہ صادق اور امین نہیں رہے، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل62(ون) ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی کابینہ کا اجلاس3بار ملتوی ہونے کے بعد کل طلب