fazal

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان کا پریس کانفرنس سے خطاب

ویب ڈیسک (چارسدہ): پی ٹی آئی کے مرکزئی رہنما رکن قومی اسمبلی فضل محمد خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ضلع چارسدہ کے متعدد یونین کونسلوں کی گیس کی منظوری ہوچکی ہے لو پریشر اورلوڈشیڈنگ کے مسائل کے حل اورموجودہ ضروریات کوپورا کرنے کیلئے تین اراب روپے کے لاگت سے گیس کی دس انچ مین ٹرانسمیشن پائپ لائن پر بھی عنقریب کام شروع ہوگا.
ین اے 24 کے متعدد یونین کونسلوں کے جاب نمبرز کی منظوری ہو کر ٹینڈر کئے جاچکے ہے۔ترناب فیڈر،شیخ آباد فیڈر اورڈھکی فیڈر کی منظوری ہوچکی ہیں جبکہ حلقہ نیابت این اے 24 میں 143 مساجد میں سولر آئزیشن پر کام جاری ہے، نستہ،شابڑہ،شا ہی کلالہ سمیت دیگر علاقوں کو سیلاب سے بچانے کیلئے ساڑھے ایک ارب روپے کی لاگت سے دریاؤں کے کنارے فلڈ پروٹیکشن والز تعمیر کئے جائینگے،
9 یونین کونسلوں میں 9 کروڑ روپے سنیٹیشن کی مد میں خرچ کرچکے ہیں جبکہ مزید 15 یونین کونسلوں میں 15 کروڑ روپے کے منصوبے عنقریب ٹینڈر کئے جائینگے،غنی خان روڈ،تحت بھائی روڈ،عمرزئی ہری چند روڈ،غنی خان روڈ سے میر ہ عمرزئی روڈ سمیت دیگر 40 کلو میٹر ز روڈ منظور ہوچکی ہے،چارسدہ کو نئے پائپ لائن کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے ہمارے حصوصی درخواست پر 7 ارب روپے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی