2 317

کل ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے لئے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراونڈ میں تیاریاں جاری

ویب ڈیسک (کوئٹہ): کل ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے لئے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراونڈ میں تیاریاں جاری، سکیورٹی کے لئے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات، کوئٹہ پولیس ، ایف سی اور بی سی سمیت دیگر سکیورٹی اہلکار تعینات، شہر بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز آویزاں، محمود خان اچکزئی, سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ گئے، جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ رات ضلع قلات پہنچ گئے ہیں، مولانا فضل الرحمٰن پارٹی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر ایک روز قیام کے بعد آج کی سہ پہر کوئٹہ پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 10 رکنی وفد کے ہمراہ آج نجی ائیرلائن کی پرواز سے کوئٹہ پہنچیں گی، وفد میں مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی, کیپٹن (ر) صفدر, احسن اقبال سمیت دیگر عہدیداران شامل ہونگے، بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے،اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچنے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرینگے، مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاءسے خطاب کرینگے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کرنے کےلئے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کوئٹہ پہنچے گی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کی 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا