Screen Shot 2020 10 24 at 12.37.41 PM

گورنر خیبر پختونخوا اور افغانستان کے صوبے ننگرہار کے گورنر کا مل کر پولیو کا مقابلہ کرنے کا عزم

ویب ڈیسک:طورخم سرحد پر عالمی یوم انسداد پولیو کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا ، گورنر صوبہ ننگرہار ضیاء الحق امر خیل کی شرکت

طورخم سرحد پر دونوں گورنروں نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے،پاکستان اور افغانستان سے پولیو کے مکمل خاتمہ کے بھر پور عزم کا اظہار.

گورنر شاہ فرمان نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کام کرنا ہوگا، افغانستان میں امن آنے سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، دونوں ممالک کے مسائل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے، افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کے باعث پاکستان بری طرح متاثر ہوا.

مزید پڑھیں:  روسی نائب وزیر دفاع رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

افغانستان صوبہ ننگرہار کے گورنر ضیاء الحق امر خیل نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ پولیو وائرس دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے، افغانستان میں جن علاقوں میں پولیو وائرس ہے، وہاں سیکورٹی کے مسائل ہیں، تجارت بڑھانے اور پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے، افغانستان امن، تجارت اور صحت کے سلسلے میں ہر پاکستان کے ساتھ ہر قسم تعاون کے لیے تیار ہے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے