بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے گلوکار روہن پریت سےشادی کرلی

ویب ڈیسک :بھارت کی نامور گلوکارہ نیہا ککڑ شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ گزشتہ روز گلوکار روہن پریت کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔چند روز قبل گلوکار نیہا ککڑ کا نیا گانا نیہا دا ویا ریلیز ہوا تھا جس میں ان کے ساتھ گلوکار روہن پریت سنگھ بھی نظر آئے تھے۔اب گلوکارہ نے روہن پریت سنگھ کے ساتھ شادی کر لی ہے ۔نیہا ککڑ کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ نیہا ککڑ اور روہن پریت سنگھ نے نئی دہلی کے گردوارے میں سکھ روایات کے مطابق شادی کی، جس میں ان کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے شرکت کی۔۔نیہا ککڑ نے انتہائی کم عمری میں سکھ مذہبی گیتوں سے گلوکاری کا آغاز کیا تھا، تاہم معروف میوزک ریئلٹی شو انڈین آئڈول کے دوسرے سیزن سے انہوں نے مقبولیت حاصل کی۔