حرمت رسولۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ فواد چوہدری

ویب ڈیسک(اسلام آبا ) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیۖ کا احترام انسانیت کا احترام ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ حضرت محمد مصطفیۖ کا احترام انسانیت کا احترام ہے، فرانس کے ناسمجھ شدت پسندوں کو دنیا کا امن عزیز نہیں اور وہ ناقابل قبول حرکتیں کر رہے ہیں۔ حرمت رسولۖ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس کو اچھی طرح سمجھ لو اور یہ بھی سمجھ لو کہ دنیا کا امن ایک دوسرے کے عقائد کو مان کر اور سمجھ کر چلنے سے وابستہ ہے۔
رواں ماہ فرانس میں سیموئل پیٹی نامی ایک اسکول ٹیچر نے آزادی اظہار کے نام مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کی تھی اور اس نے اپنے طلبہ کو توہین آمیز خاکے دکھائے تھے۔ جس پر 18 سالہ نوجوان نے اس کا سر قلم کردیا تھا۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو گولی مار دی تھی۔واقعے پر فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں اسلام بطور مذہب بحران کا شکار ہے، اسکولوں کی مزید سخت نگرانی کی جائے گی اور مساجد کو آنے والی بیرونی فنڈنگ پر کنٹرول مزید بہتر بنایا جائے گا۔
فرانسیسی صدر کے بیان پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ فرا نسیسی صدرکو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟ انہیں اپنے دماغ کا علاج کروانے کی ضرورت ہے۔ اس بیان پر فرانس نے ترکی میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔