زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے معاملے میں سی پی او احسن یونس کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

ویب ڈیسک (راولپنڈی): زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کا معاملہ، انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے حوالے سے سی پی او احسن یونس کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور پولیس افسران کو ہدایات دیں، سی پی او نے سیکورٹی کے حوالے سے فورس کی تیاریوں اور مختلف ایکسر سائزز کا بھی جائزہ لیا،سی پی او احسن یونس کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایونٹ اور کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔