شہر اقتدار میں کرونا کے بڑھتے کیسز۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز کی گلیاں سیل کر دی گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):شہر اقتدار میں کرونا کے بڑھتے کیسز، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سیکٹرز کی گلیاں سیل کر دی گئی، سیکٹر ایف الیون تھری گلی نمبر 23 کو سیل کر دیا گیا، سیکٹر ایف الیون ٹو کی گلی نمبر 58 کو سیل کر دیا گیا،سیکٹر آئی ایٹ ٹو، تھری اور فور کی بھی تین گلیاں سیل کر دی گئیں۔
ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا تھا کہ سیکٹر آئی ٹین ٹو، جی الیون ٹو، اور جی سیکستھ کی بھی ایک ایک گلی سیل کر دی گئیں، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات پر سیل کی گئی گلیوں میں کرونا کے کیسز کی تشخیص ہوئی تھی، سیل کی گئی گلیوں میں کرونا ست بچاو کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریا جائے گا۔