عمران صاحب کس منہ سے شہباز شریف کے اورنج ٹرین منصوبہ پرتختی لگا رہے ہیں۔مریم اورنگزیب

ویب ڈیسک (لاہور) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح پر شہبازشریف کو مبارکباد پیش کی۔ مسلم لیگ(ن)کی ترجمان نے کہا کہعمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی ۔عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے ۔عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں۔آپ دس سال بعد بھی اورنج ٹرین کا افتتاح کرتے تو آپ کو ہر اطراف سے شکریہ شہباز شریف ہی سنائی دیتا۔ عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کے اورنج ٹرین منصوبہ پرتختی لگا رہے ہیں۔عمران صاحب نے ہر عوامی منصوبہ کو اپنے گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھایا اور آج انھی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہے ہیں ۔عمران صاحب نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے کام بولتے ہیں، آپ صرف جھوٹ بولتے ہیں سیاسی انتقام کے نشے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کے ہر منصوبہ کو متنازعہ بنایا، نقصان پہنچایا۔ جب ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی تو بے شرم چہرے آج ان منصوبوں پہ اپنی تختیاں لگا رہے ہیںعوام جانتی ہے عمران خان نے 126 ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے ہیں، شہباز شریف نے اس سے کم لاگت اور وقت میں چار میٹروز بنائیں اور چلائیں عمران صاحب یہ وہی اورنج لائن منصوبہ ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت گئی تھی ۔عمران صاحب آپ کی وجہ سے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی مدت میں اضافہ ہواعمران صاحب آپ نے اورنج لائن کوبھی بی آرٹی بنانے کی کوشش کی، کام نہ روکا جاتا تو عوام چارسال سے اس پر سفر کررہے ہوتے