وہ کونسی دعا ہے جس نے ثناء خان کی زندگی بدل دی؟

ویب ڈسک() : وہ کونسی دعا ہے جس نے ثناء خان کی زندگی بدل دی؟

سابقہ اداکارہ ثناء خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو ایک دعا بتائی ہے جس نے اُن کی زندگی بدل دی۔معروف فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نےاپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ کونسی ایک دعا ہے جو انہوں نے مسلسل پڑھی جس کے بعد اُن کی زندگی بدل گئی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو پوسٹ میں ثناء خان نےکہا ہے کہ ’جب سے میں نےشوبز چھوڑ کر دین کی طرف آنے کا اعلان کیا ہے تب سے بہت سارے لوگوں کی جانب سے ایک سوال کیا جا رہا ہے کہ ہم بھی اس چیز پر بہت محنت کر رہے ہیں لیکن اس معاملے میں سست ہوجاتے ہیں اور ہم سے یہ نہیں ہو پاتا تو آپ یہ کیسے کر پاتی ہیں؟

‘ثناء خان نے کہا کہ ’کرنے والی تو صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات ہےلیکن ایک دعا ہے جو میں بہت پڑھتی ہوں اور ہر نماز میں دعا کے وقت بھی پڑھتی ہوں، اُٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے بھی پڑھتی ہوں تو میں نے سوچا کہ یہ میں آپ سب لوگوں سے بھی شیئر کروں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کو یہ دعا بتائی کہ ’یا مقلب القلوب ثبت قدمی علیٰ دینک‘ جس کا ترجمہ ہے کہ ’اے دلوں کو پلٹانے والے مجھے اپنے دین پر ثابت قدم رکھ۔-

دین پر ثابت قدمی کے لئے اللہ سے کیا... - علماءاحناف،دیوبند۔الہند | Facebook

ثناء خان نے کہا کہ ’آپ لوگ یہ دعا جتنا ہو سکے اتنی پڑھیں کیونکہ اگر ہمیں اپنی زندگی میں کچھ چاہیے ہوتا ہے تو اس کے لیے ہم بہت محنت کرتے ہیں اور ہمیں قربانیاں بھی دینی پڑتی ہیں تو اگر آپ اللہ سے تعلق بنانا چاہتے ہیں تو آپ بھی اس کے لیے خوب محنت کریں اور قربانیاں دیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’بغیر قربانی کے ہمیں دنیا میں کچھ حاصل نہیں ہوتا، ہمیں اپنے دین کے لیے بھی اتنی ہی محنت کرنی ہے کیونکہ جو دین کے لیے محنت کرے گا وہ دنیا میں کامیاب ہوگا ہی بلکہ آخرت میں بھی کامیاب ہوگا۔‘واضح رہے کہ سابقہ اداکارہ ثناء خان نےکچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شوبز چھوڑنے کا اعلان کیاتھا اور کہا تھا کہ ’یہ میری زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ ہے، اللّٰہ اس سفر میں میری رہنمائی کرے۔‘واضح رہے کہ ثناء خان اپنے روحانیت کے اس سفر کو اپنے چاہنے والوں کے ساتھ مسلسل شیئر کرتی رہتی ہیں اور اس حوالے سے وہ سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرتی ہیں۔