پاکستان کی آزادی اظہار کی آڑ کے تحت منظم اسلاموفوبک مہم کی مذمت

ویب ڈیسک :پاکستان کی آزادی اظہار کی آڑ کے تحت منظم اسلاموفوبک مہم کی مذمت،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چند ممالک میں بعض غیر ذمہ دار عناصر کے ذریعہ توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہے، اسلام کو دہشت گردی سے مساوی کرنے کے اور سیاسی فوائد کے لئے انتہائی پریشان کن بیانات پر تشویش ہے، نسل پرست نظریات کا پھیلاو ،دوسرے مذاہب کی تضحیک ، مذہبی شخصیات کی توہین ، نفرت انگیز تقریر اور تشدد پر اکسانے کی اس بنیادی آزادی کے اظہار کی اجازت نہیں ہے،
اس طرح کی غیرقانونی،نفرت انگیز بیانات،اسلامو فوبک کارروائیاں کرائسٹ چرچ جیسی ہولناک دہشت گردی کی وارداتوں کی اصل بنیاد ہیں، اس طرح کے عمل تہذیبوں کے مابین امن اور ہم آہنگی کے مستقبل کے امکانات کو متاثر کرتے ہیں، پاکستان نے مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر عدم رواداری ، امتیازی سلوک اور تشدد سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ہمیشہ حمایت کی ہے، پاکستان نے او آئی سی میں تمام مذاہب اور عقائد کے لئے باہمی افہام و تفہیم اور احترام کے فروغ کے لئے بڑی حد تک وکالت کی ہے، ہم مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہر طرح کے تشدد کی مذمت کرتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 75 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات پر روشنی ڈالی، وزیر اعظم نے اسلام فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی بھی تجویز پیش کی۔