کوئٹہ ہزارگنجی بم دھماکہ، اب تک کی خبر کے مطابق 4 افراد جاں بحق 16 زخمی

ویب ڈیسک (کوئٹہ):کوئٹہ ہزارگنجی سبزی منڈی کے علاقے میں زور دار بم دھماکہ جس کے نتیجے اب تک کی خبر کے مطابق 4 افراد جاں بحق 16 زخمی، دھماکے کے نتیجے میں ایک کار اور موٹرسائکل تباہ ریسکیوٹیمیں کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں، زخمیوں اور ڈیڈباڈیز کو شیخ زاہد ‘ بی ایم سی اور سیول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ آج کوئٹہ شہر میں پی ڈی ایم کے جلسے کی وجہ سے سکیورٹی الٹ جاری کیا گیا اور کوئٹہ شہر میں موبائل بھی صبح 9بجے سے رات 8 بجے تک بند کر دیا گیا ہے پولیس نے ہزار گنجی کوئٹہ کراچی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے.